مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34838
باب: جن لوگوں نے کہا: کہ مجوسیوں پر بھی جزیہ لاگو ہے
ما قالوا: المجوس تكون عليهم جزية
حدیث نمبر: 34838
٣٤٨٣٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان ومالك بن أنس عن جعفر عن أبيه أن عمر بن الخطاب استشار الناس في المجوس في الجزية فقال عبد الرحمن بن عوف: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "سنوا بهم سنة أهل الكتاب" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجوسیوں سے جزیہ لینے کے بارے میں لوگوں سے مشورہ طلب کیا۔ تو حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ان کے ساتھ اہل کتاب والا طریقہ جاری کرو۔
حواشی
(١) منقطع، أبو جعفر لا يروي عن عمر.