مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في المجوس (أيفرق) بينهم وبين المحرم منهم باب: جن لوگوں نے مجوس کے بارے میں یوں کہا کہ ان کے اور ان کے محرم کے درمیان تفریق کر دی جائے گی؟
حدیث نمبر: 34839
٣٤٨٣٩ - حدثنا ابن عيينة عن (عمرو) (١) بن دينار أنه سمع بجالة يحدث عمرو ابن أوس وأبا الشعثاء قال: كنت كاتبًا لجزء بن معاوية، فأتانا كتاب عمر أن اقتلوا كل ساحر وساحرة، وفرقوا بين كل ذي محرم من المجوس، وانههم عن الزمزمة (٢) فقتلنا ثلاث سواحر، وجعلنا نفرق بين المرء وبين حريمه في كتاب اللَّه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت بجالہ رحمہ اللہ عمرو بن اوس اور ابو الشعشاء کو بیان فرما رہے تھے کہ میں حضرت جزء بن معاویہ رحمہ اللہ کا کاتب تھا ۔ تو ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا خط آیا کہ تم ہر جادوگر اور جادوگرنی کو قتل کردو۔ اور مجوسیوں میں ہر ذی محرم کے درمیان تفریق کردو، اور ان کو کھانے کے دوران بات کرنے سے روک دو ۔ حضرت بجالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے تین جادوگروں کو قتل کیا، اور ہم نے ایک شخص اور اس کی بیوی کے درمیان کتاب اللہ کے مطابق تفریق کردی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (عمار).
(٢) أي: الكلام الخفي.