مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: المجوس تكون عليهم جزية باب: جن لوگوں نے کہا: کہ مجوسیوں پر بھی جزیہ لاگو ہے
حدیث نمبر: 34837
٣٤٨٣٧ - حدثنا ابن إدريس عن جعفر عن أبيه أن عمر بن الخطاب سأل عن جزية المجوس فقال عبد الرحمن بن عوف: سمعت رسول اللَّه ﷺ (يقول) (١): "سنوا بهم سنة أهل الكتاب" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کے والد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجوسیوں سے جزیہ لینے کے متعلق سوال کیا : تو حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ان کے ساتھ اہل کتاب والا طریقہ جاری کرو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع؛ أبو جعفر لا يروي عن عمر.