مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في خصاء الخيل والدواب؛ من كرهه باب: گھوڑے اور جانوروں کو خصی کرنے کے بارے میں جن حضرات نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 34769
٣٤٧٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن سالم عن ابن عمر أن عمر نهى عن الخصاء وقال: النماء مع الذكر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جانوروں کو خصی کرنے سے منع فرمایا : اور ارشاد فرمایا : کہ نسل میں اضافہ تو آلۂ تناسل کے ساتھ ہوتا ہے۔