حدیث نمبر: 34723
٣٤٧٢٣ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا بريد بن عبد اللَّه عن أبي بردة عن أبي موسى قال: دخلت على رسول اللَّه ﷺ أنا ورجلان من بني عمي، فقال أحد الرجلين: يا رسول اللَّه أمرنا على بعض ما ولاك اللَّه، وقال الآخر: مثل ذلك، قال: فقال: "إنا واللَّه لا نولي هذا العمل أحدًا سأله، ولا أحدًا حرص عليه" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور میرے دو چچا زاد بھائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، ان دونوں آدمیوں میں سے ایک نے کہا : اے اللہ کے رسول ﷺ! اللہ نے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلطنت عطا فرمائی ہے اس میں سے کسی حصہ پر ہمیں بھی امیر بنادیں۔ اور دوسرے شخص نے بھی یہی بات کہی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یقینا اللہ کی قسم ! ہم یہ عہدہ اس شخص کو سپرد نہیں کرتے جو اس کا سوال کرے اور نہ اس شخص کو جو اس پر لالچی ہو۔