مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34724
باب: امارت کا بیان
في الإمارة
حدیث نمبر: 34724
٣٤٧٢٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن أبي ذئب عن سعيد المقبري عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إنكم ستحرصون على الإمارة، وستصير حسرة وندامة، فنعمت المرضعة وبئست الفاطمة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عنقریب تم لوگ امارت پر حرص کرنے لگو گے۔ اور یہ عنقریب حسرت اور ندامت بن جائے گی۔ پس دودھ پلانے والی کتنی اچھی ہے اور دودھ چھڑانے والی کتنی بری ہے۔