مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما جاء في طاعة الإمام والخلاف عنه باب: وہ روایات جو امام کی اطاعت اور اس کی نافرمانی کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34718
٣٤٧١٨ - حدثنا وكيع وأبو معاوية عن الأعمش عن زيد بن وهب عن عبد الرحمن بن عبد رب الكعبة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من بايع إماما فأعطاه صفقة يده وثمرة قلبه، فليطعه ما استطاع" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے امام سے بیعت کی تو ا س نے اپنے ہاتھ کا قبضہ اور دل کی محبت اس کو عطا کردی۔ پس اس کو چاہیئے کہ وہ اپنی طاقت کے بقدر اس کی اطاعت کرے۔