مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في بني عبس باب: ان روایات کا بیان جو قبیلہ بنو عبس کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34673
٣٤٦٧٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير قال: جاءت ابنة خالد بن (سنان) (١) العبسي إلى رسول اللَّه ﷺ فقال: "مرحبا بابنة أخي مرحبا بابنة (نبي) (٢) ضيعه قومه" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضر ت خالد بن سنان العبسی کی بیٹی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو فرمایا : خوش آمدید میرے بھائی کی بیٹی کو خوش آمدید، نبی کی بیٹی کو جس کو اس کی قوم نے ضائع کردیا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (سفيان).
(٢) في [أ، ب]: (من).