مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34544
باب: انصار کی فضیلت کا بیان
في فضل الأنصار
حدیث نمبر: 34544
٣٤٥٤٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: سمعت أبا حمزة قال: قالت الأنصار: يا رسول اللَّه، إن لكل نبي أتباعًا، وإنا قد اتبعناك، فادع اللَّه أن يجعل أتباعنا منا، فدعا لهم أن يجعل أتباعهم منهم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حمزہ رحمہ اللہ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ انصار نے کہا : اے اللہ کے رسول ﷺ! بیشک ہر نبی ﷺ کے پیروکار ہوتے ہیں اور تحقیق ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمارے پیروکاروں کو ہم میں سے بنا دے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں دعا فرمائی کہ اللہ ان کے پیروکاروں کو ان میں سے بنا دے۔