حدیث نمبر: 34397
٣٤٣٩٧ - حدثنا سليمان بن حرب قال: ثنا حماد بن سلمة عن عبد اللَّه بن عثمان بن (خثيم) (١) عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كنت في بيت ميمونة ابنة الحارث، فوضعتُ لرسول اللَّه ﷺ طهوره فقال: "من وضع هذا؟ " فقالت ميمونة: عبد اللَّه، فقال: "اللهم فقهه في الدين، وعلمه التأويل" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : میں ام المؤمنین حضرت میمونہ بنت الحارث کے گھر میں تھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : یہ پانی کس نے رکھا ہے ؟ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا عبداللہ نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی۔ اے اللہ ! اس کو دین کی سمجھ عطا فرما اور اس کو تفسیر سکھا۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (خيثم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34397
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عبد اللَّه بن عثمان بن خثيم صدوق، أخرجه البخاري (١٤٣)، ومسلم (٢٤٧٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34397، ترقيم محمد عوامة 32887)