مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في ابن عباس ﵄ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں بیان کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34396
٣٤٣٩٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان (عن زكريا) (١) عن عامر قال: دخل العباس على النبي ﷺ فلم ير عنده أحدا فقال له ابنه: لقد رأيت عنده رجلًا، فقال العباس: يا رسول اللَّه، زعم ابن عمك أنه رأى عندك رجلًا، فقال عبد اللَّه (٢): نعم والذي أنزل عليك الكتاب، قال: "ذاك جبريل" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی بھی شخص کو نہیں دیکھا حالانکہ ان کے بیٹے نے ان سے کہا تھا کہ تحقیق میں نے آپ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی کو دیکھا۔ اس پر حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کا چچا زاد بھائی کہتا ہے کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی آدمی کو دیکھا ہے۔ تو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمانے لگے۔ جی ہاں ! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کتاب اتاری۔ وہ جبرائیل تھے۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ب]: زيادة (فقال عبد اللَّه)، وفي [أ]: زيادة (قال).