مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما جاء في الحسن والحسين ﵄ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا جعفررضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی فضیلت میں منقول ہیں
٣٤٣٦٩ - حدثنا عفان قال: ثنا وهيب عن عبد اللَّه بن عثمان عن سعيد بن أبي راشد عن يعلى العامري أنه خرج مع رسول اللَّه ﷺ إلى طعام دعوا له، فإذا حسين يلعب مع الغلمان في الطريق (فاستمثل) (١) أمام القوم ثم بسط يده (وطفق) (٢) (الصبي) (٣) (يعدو) (٤) هاهنا مرة وهاهنا، وجعل رسول اللَّه ﷺ يضاحكه حتى أخذه رسول اللَّه ﷺ فجعل إحدى يديه تحت ذقنه والأخرى تحت قفاه ثم أقنع رأسه رسول اللَّه ﷺ فوضع فاه على (فيه) (٥) فقبله، فقال: "حسين مني وأنا من حسين، أحب اللَّه من أحب حسينًا، حسين سبط من الأسباط" (٦).حضرت یعلی رضی اللہ عنہ یعمری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانے کی دعوت میں جانے کے لیے نکلے ، تو راستہ میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ تو وہ لوگوں کے سامنے کھڑے ہوگئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ بڑھایا تو بچہ نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کردیا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنستے رہے۔ پھر یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پکڑا اور اپنا ایک ہاتھ ان کی تھوڑی کے نیچے رکھا اور اپنا دوسرا ہاتھ ان کی گدی کے نیچے رکھا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر نیچے جھکا کر اپنے منہ کو ان کے منہ پر رکھ کر ان کا بوسہ لیا اور ارشاد فرمایا : حسین مجھ سے ہے اور میں حسین رضی اللہ عنہ سے ہوں۔ اور حسین رضی اللہ عنہ تمام نواسوں میں سب سے بہتر نواسے ہیں۔