مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34368
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا جعفررضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی فضیلت میں منقول ہیں
ما جاء في الحسن والحسين ﵄
حدیث نمبر: 34368
٣٤٣٦٨ - حدثنا مطلب بن زياد عن جابر عن أبي جعفر قال: مر رسول اللَّه ﷺ بالحسن والحسين وهو حاملهما على مجلس من مجالس الأنصار فقالوا: يا رسول اللَّه نعمت المطية، قال: "ونعم الراكبان" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو اٹھائے ہوئے انصار کی مجلسوں میں سے ایک مجلس پر گزرے۔ تو وہ لوگ کہنے لگے ۔ اے اللہ کے رسول ﷺ! کتنی اچھی سواری ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دونوں سوار بھی بہت اچھے ہیں۔