مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما حفظت في طلحة بن عبيد الله ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو مجھے سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں یاد ہیں
حدیث نمبر: 34328
٣٤٣٢٨ - حدثنا وكيع عن إسماعيل قال (قشى) (١): رأيت يد طلحة بن عبيد اللَّه شلاء، وقى بها النبي ﷺ يوم أحد (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ دیکھا جو مفلوج تھا۔ اس کے ذریعہ انہوں نے غزوہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بچاؤ کیا تھا۔
حواشی
(١) سقط من النسخ، والإضافة من مصادر التخريج.