مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34221

باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں

ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁

حدیث نمبر: 34221
٣٤٢٢١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة عن مسروق عن عائشة قال: قالت حين قتل عثمان: تركتموه كالثوب النقي من الدنس ثم قربتموه فذبحتموه كما يذبح الكبش، (إنما) (١) كان هذا قبل هذا، قال: فقال لها مسروق: (هذا عملك) (٢) أنت كتبت إلى أناس تأمرينهم بالخروج، قال: فقالت عائشة: لا والذي آمن به المؤمنون وكفر به الكافرون، ما كتبت إليهم (بسوداء) (٣) في بيضاء حتى جلست مجلسي هذا (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کردیا گیا تو اس وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا : تم لوگوں نے اس کو چھو ڑ دیا ہے اس کپڑے کی طرح جو میل کچیل سے صاف ہو۔ پھر تم نے ان کو قریب کر کے ذبح کردیا جیسا کہ کسی مینڈھے کو ذبح کیا جاتا ہے۔ یہ بات اس سے پہلے کیوں نہیں ہوئی ؟ تو حضرت مسروق رحمہ اللہ نے ان سے عرض کیا : یہ تو آپ رضی اللہ عنہ کے عمل کی وجہ سے ہوا کہ آپ رضی اللہ عنہ ہی نے لوگوں کو خط لکھ کر ان کو خروج کا حکم دیا ! راوی کہتے ہیں : کہ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : نہیں ! قسم ہے اس ذات کی جس پر تمام مومن ایمان لائے اور کافروں نے جس کے ساتھ کفر کیا۔ میں نے کسی سفیدی پر سیاہی سے نہیں لکھا یہاں تک کہ میں اپنی اس جگہ پر بیٹھ گئی۔

حواشی
(١) كذا في النسخ، وفي أخبار المدينة (٢١٥٥): (ألا)، وفي طبقات ابن سعد ٣/ ٨٢: (هلا)، وفي الاعتقاد للالكائي (٢٥٧٩): (فهلا).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (سوداء).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34221
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12894، ترقيم محمد عوامة: 32714»