مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من رخص في هبة الولاء باب: ان حضرات کا بیان جو ولاء کو ہبہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 33777
٣٣٧٧٧ - حدثنا جرير عن منصور قال: سألت إبراهيم عن رجل أعتق رجلًا فانطلق المعتق فوالى غيره، قال: ليس له (ذاك) (١) إلا أن يهبه المعتق.مولانا محمد اویس سرور
منصور فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے ایک آدمی کو آزاد کیا، پھر آزاد شدہ شخص گیا اور دوسرے آدمی کو اپنا ولی بنا لیا، فرمایا کہ یہ اس کے لئے جائز نہیں مگر یہ کہ آزاد کرنے والا اس کو ہبہ کر دے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (ذلك).