مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في بيع الولاء وهبته من كرهه باب: ولاء کے فروخت کرنے اور اس کو ہبہ کرنے کا بیان، کون حضرات اس کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 33768
٣٣٧٦٨ - حدثنا جرير وحفص وأبو خالد عن عبد الملك عن عطاء عن ابن عباس قال: الولاء لا يباع ولا يوهب (١).مولانا محمد اویس سرور
عطاء روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ولاء کو بیچا جاسکتا ہے نہ ہبہ کیا جاسکتا ہے۔