مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في بيع الولاء وهبته من كرهه باب: ولاء کے فروخت کرنے اور اس کو ہبہ کرنے کا بیان، کون حضرات اس کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 33765
٣٣٧٦٥ - حدثنا ابن عيينة عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن بيع الولاء وعن هبته (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء کو بیچنے اور اس کو ہبہ کرنے سے منع فرمایا۔