مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من قال: إذا أسلم على يديه فليس له من ميراثه شيء باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ جب کوئی کسی کے ہاتھ پر اسلام لائے اس کے لئے اس کی میراث میں کچھ بھی نہیں ہے
حدیث نمبر: 33745
٣٣٧٤٥ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في رجل والى رجلًا فأسلم على يديه قال: لا يرثه إلا أنه إن شاء أوصى له بماله كله.مولانا محمد اویس سرور
یونس حسن سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو کسی آدمی سے موالاۃ کرے اور وہ اس کے ہاتھ پر اسلام لے آئے، فرمایا کہ وہ اس کا وارث نہیں ہوگا، مگر یہ کہ اگر وہ چاہے تو اس کے لئے پورے مال کی وصیت کرسکتا ہے۔