مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من كان يقول: ما ولدت وهو مملوك، فولاؤه لموالي أمه باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ عورت شوہر کی غلامی کی حالت میں جو بچہ جنے اس کی ولاء اس کی ماں کے موالی کے لئے ہے
حدیث نمبر: 33701
٣٣٧٠١ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن حماد بن سلمة عن قيس بن (سعد) (١) عن مجاهد.مولانا محمد اویس سرور
قیس بن سعد مجاہد سے اور عکرمہ بن خالد یزید بن عبد الملک سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ عورت اپنے شوہر کی غلامی کی حالت میں جو بچہ جنے اس کی ولاء ماں کے موالی کے لئے ہوگی اور جو باپ کی آزادی کی حالت میں جنے اس کی ولاء باپ کے موالی کے لیے ہوگی۔
حواشی
(١) في [س]: (سعيد).