مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33702
باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ عورت شوہر کی غلامی کی حالت میں جو بچہ جنے اس کی ولاء اس کی ماں کے موالی کے لئے ہے
من كان يقول: ما ولدت وهو مملوك، فولاؤه لموالي أمه
حدیث نمبر: 33702
٣٣٧٠٢ - وعن قتادة عن حميد بن عبد الرحمن وعكرمة بن خالد عن يزيد بن عبد الملك (قالا) (١): ما ولدت وهو مملوك فالولاء لموالي الأم، وما ولدت وهو حر فالولاء لموالي الأب.مولانا محمد اویس سرور
اور قتادہ حمید بن عبد الرحمن سے اور عکرمہ بن خالد یزید بن عبد الملک سے روایت کرتے ہیں کہ ان دونوں نے فرمایا کہ عورت اپنے شوہر کی غلامی کی حالت میں جو بچہ جنے اس کی ولاء ماں کے موالی کے لئے ہوگی اور جو اس کی آزادی کی حالت میں جنے اس کی ولاء باپ کے موالی کے لیے ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، م، هـ]: (قالوا).