مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في امرأة أعتقت مملوكا (ثم مات): لمن يكون ولاؤه؟ باب: اس عورت کا بیان جو غلام کو آزاد کرے پھر وہ مر جائے ، کہ اس کی ولاء کس کے لئے ہے؟
حدیث نمبر: 33660
٣٣٦٦٠ - حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: سمعته يقول: ولد المرأة الذكر أحق بميراث مواليها من عصبتها، وإن كان (جناية) (١) فعلى عصبتها.مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے شعبی کو فرماتے سنا کہ عورت کی مذکر اولاد اس کے موالی کی میراث کی زیادہ حق دار ہے اس کے عصبہ کی بنسبت ، اور اگر کوئی جنایت ہو تو وہ ا س کے عصبہ پر ہے۔
حواشی
(١) في [ب]: (خباية).