مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
فيها (ترث) النساء من الولاء (و) ما هو؟ باب: اس ولاء کے بیان میں جس کی عورتیں وارث ہوتی ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے؟
حدیث نمبر: 33653
٣٣٦٥٣ - حدثنا وكيع قال (حدثنا) (١) سفيان عن رجل لم يكن يسميه عن أبي سلمة (عن) (٢) سعيد بن المسيب في الرجل (يكاتب) (٣) عبده ثم يموت ويدع ولدًا: رجالًا ونساءً (قالا) (٤): المال بينهم بالحصص، والولاء (للرجال) (٥) دون النساء.مولانا محمد اویس سرور
ابو سلمہ اور سعید بن مسیب اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے غلام کو مکاتب بنائے پھر مرجائے اور مذکر و مؤنث اولاد چھوڑ جائے ، کہ مال ان کے درمیان حصّوں کے مطابق تقسیم ہوگا اور ولاء مردوں کے لئے ہوگی نہ کہ عورتوں کے لئے۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (و).
(٣) في [جـ]: (كاتب).
(٤) في [أ، ب، جـ، م]: (قال).
(٥) في [هـ]: (للرجل).