مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
فيها (ترث) النساء من الولاء (و) ما هو؟ باب: اس ولاء کے بیان میں جس کی عورتیں وارث ہوتی ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے؟
حدیث نمبر: 33652
٣٣٦٥٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال في الرجل (يكاتب) (١) عبده ثم يموت ويدع ولدًا: رجالًا ونساءً؟ قال: المال بينهم بالحصص، والولاء للرجال دون النساء.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے غلام کو مکاتب بنائے پھر مرجائے اور مذکر و مؤنث اولاد چھوڑ جائے ، کہ مال ان کے درمیان حصّوں کے مطابق تقسیم ہوگا اور ولاء مردوں کے لئے ہوگی نہ کہ عورتوں کے لئے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (كاتب).