مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33639
باب: اس وارث کا بیان جو بھائی یا بہن کا اقرار کرے ، کہ اس کو کیا ملے گا؟
في بعض الورثة يقر بأخ أو بأخت: ما له؟
حدیث نمبر: 33639
٣٣٦٣٩ - حدثنا وكيع قال: إذا كانا أخوين، فادعى أحدهما أخا وأنكره الآخر قال: كان ابن أبي ليلى يقول: هي من ستة: للذي لم يدع ثلاثة، وللمدعي سهمان، (وللمدعى) (١) سهم.مولانا محمد اویس سرور
وکیع فرماتے ہیں کہ جب دو بھائی وارث ہوں اور ان میں سے ایک کسی آدمی کے بھائی ہونے کا اقرار کرلے اور دوسرا اس کا انکار کر دے ، اس کے بارے میں حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے تھے کہ یہ مسئلہ چھ حصّوں سے نکلے گا، جس آدمی نے نسب کا اقرار نہیں کیا اس کے لئے تین حصّے ہیں اور اس کا دعویٰ کرنے کے لئے دو حصّے ہیں اور جس کے لئے دعویٰ کیا گیا ہے ایک حصّہ ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (الدعي)، وفي [أ، ب]: (المدعى).