مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33627

باب: اس بچے کا بیان جو اس حال میں فوت ہو کہ اس سے پہلے اس کا کوئی رشتہ دار فوت ہو جائے جس کا وہ وارث بنتا ہو

في المولود يموت وقد مات له بعض من يرثه

حدیث نمبر: 33627
٣٣٦٢٧ - حدثنا ابن مهدي عن سليمان بن بلال عن يحيى بن سعيد عن القاسم قال: لا يورث المولود حتى يستهل.
مولانا محمد اویس سرور

یحییٰ بن سعید حضرت قاسم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ پیدا ہونے والے بچے کو اس وقت تک وارث نہیں بنایا جائے گا جب تک کہ وہ آواز نہ نکالے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33627
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 32141»