مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33625
باب: اس بچے کا بیان جو اس حال میں فوت ہو کہ اس سے پہلے اس کا کوئی رشتہ دار فوت ہو جائے جس کا وہ وارث بنتا ہو
في المولود يموت وقد مات له بعض من يرثه
حدیث نمبر: 33625
٣٣٦٢٥ - حدثنا ابن فضيل عن (العلاء) (١) بن المسيب عن أبيه قال: لا يصلى على السقط ولا يورث.مولانا محمد اویس سرور
علاء بن مسیب اپنے والد کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ ساقط ہونے والے بچے پر نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی اور نہ اس کو وارث بنایا جائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (العلي).