مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الرجل يأسره العدو فيموت له الميت: أيرث منه شيئا؟ باب: اس آدمی کا بیان جس کو دشمن قید کر لے اور پھر اس کا کوئی رشتہ دار فوت ہو جائے ، کیا وہ اس سے کسی چیز کا وارث ہو گا؟
حدیث نمبر: 33616
٣٣٦١٦ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يورث (مال) (١) الأسير وامرأته.مولانا محمد اویس سرور
ابن ابی ذئب روایت کرتے ہیں کہ حضرت زہری نے فرمایا کہ قیدی اور اس کی بیوی کے مال کو وراثت میں تقسیم کیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (خال).