حدیث نمبر: 3361
٣٣٦١ - حدثنا حفيص عن أبي العنبس عمرو بن مروان قال: سألت أبي قلت: (قد) (١) صليت مع علي فأخبرني كيف كان يصلي (المغرب) (٢)؛ فقال: كان يصلي المغرب إذا سقط القرص (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابوا لعنبس کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سوال کیا کہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی ہے، آپ مجھے بتائیے کہ وہ مغرب کی نماز کس وقت پڑھتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ مغرب کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب سورج کی ٹکیہ غائب ہو جاتی تھی۔

حواشی
(١) سقط في: [أ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، د، ك، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3361
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3361، ترقيم محمد عوامة 3347)