مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3362
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز جلدی ادا کی جائے گی
من كان يرى أن يعجل المغرب
حدیث نمبر: 3362
٣٣٦٢ - حدثنا حسين بن علي عن جعفر بن برقان عن الزهري عن رجل أظنه قال: من أبناء النقباء عن أبيه قال: كنا نصلي المغرب مع رسول اللَّه ﷺ، ثم نرجع ⦗٢٢٢⦘ إلى رحالنا وأحدنا يبصر مواقع النبل. قال: قلت للزهري: وكم كانت منازلهم من المدينة؛ قال: ثلثي ميل (١).مولانا محمد اویس سرور
ایک صاحب روایت کرتے ہیں کہ ہم مغرب کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ادا کیا کرتے تھے، پھر ہم اپنے گھروں کی طرف واپس آ جاتے اور ہم تیر پھینکنے کی مسافت کو دیکھ سکتے تھے۔ راوی کہتے ہیں میں نے حضرت زہری سے پوچھا کہ ان کے مکانات مدینہ منورہ سے کتنے فاصلے پر تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میل کے دو تہائی کے فاصلہ پر۔
حواشی
(١) مجهول.