مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من رخص في الوضوء بسؤر الهر باب: ان حضرات کا بیان جنہوں نے بلی کے جوٹھے سے وضو کرنے کو جائز قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 336
٣٣٦ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن إسرائيل عن (السدي) (٢) عن عكرمة قال: كان العباس بن عبد المطلب يوضع له الوضوء، فيشغله الشيء، فيجيء (الهر) (٣) فيشرب منه، فيتوضأ منه ويصلي (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب کبھی حضرت عباس بن عبد المطلب کے لئے وضو کا پانی رکھا جاتا اور وہ کسی کام میں مصروف ہوتے، اس دوران اگر بلی آ کر اس میں منہ مار لیتی تو وہ اس پانی سے وضو کر کے نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في حاشية [خ]: (إسماعيل).
(٣) زيادة من: [ك].
(٤) منقطع ضعيف؛ لضعف السدي، وعدم رواية عكرمة عن الصحابة.