مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من قال: لا يرث المسلم الكافر باب: ان حضرات کا ذکر جو فرماتے ہیں کہ مسلمان کافر کا وارث نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 33586
٣٣٥٨٦ - حدثنا أسباط بن محمد عن أشعث عن أبي الزبير عن جابر قال: لا يرث الرجل غير أهل ملته إلا أن يكون عبد رجل أو أمته (١).مولانا محمد اویس سرور
ابو الزبیر روایت کرتے ہیں کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آدمی کے وارث اس کے ہم مذہب لوگوں کے علاوہ نہیں ہوسکتے مگر یہ کہ کوئی آدمی کسی کا غلام ہو یا کوئی عورت کسی کی باندی ہو۔