مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33585

باب: ان حضرات کا ذکر جو فرماتے ہیں کہ مسلمان کافر کا وارث نہیں ہو گا

من قال: لا يرث المسلم الكافر

حدیث نمبر: 33585
٣٣٥٨٥ - قال: فأخذ بذلك (الخلفاء) (١) حتى قام عمر بن عبد العزيز، فراجع السنة الأولى ثم أخذ بذلك يزيد بن عبد الملك، فلما قام هشام بن عبد الملك أخذ بسنة الخلفاء.
مولانا محمد اویس سرور

راوی کہتے ہیں کہ پھر خلفاء نے اسی بات کو اپنا لیا، یہاں تک کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ حاکم ہوئے تو انہوں نے پہلی سنت کی طرف رجوع کیا، پھر یہی بات یزید بن عبد الملک نے اپنائی اور جب ہشام بن عبد الملک حاکم ہوا تو اس نے خلفاء کے طریقے کو اپنا لیا۔

حواشی
(١) بياض في: [م].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33585
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33585، ترقيم محمد عوامة ---)