مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في ولد الزنا يدعيه الرجل يقول هو: (ابني)، هل يرثه؟ باب: ولد الزنا کا بیان جس کے نسب کا کوئی آدمی دعویٰ کرے اور وہ کہے کہ یہ میرا باپ ہے، کیا وہ اس کا وارث ہو گا؟
حدیث نمبر: 33550
٣٣٥٥٠ - حدثنا الضحاك عن ابن جريج عن عطاء أنه قال: يرثه إذا عرف مواليه أنه ابنه، وإن (أنكر) (١) مواليه وخاصموه لم يرث.مولانا محمد اویس سرور
ابن جریج روایت کرتے ہیں کہ حضرت عطاء نے فرمایا، کہ ولد الزنا اس کا وارث ہوگا جبکہ اس کے سردار جانتے ہوں کہ یہ اس کا بیٹا ہے، اور اگر اس کے مولیٰ ، انکار کردیں اور جھگڑا کریں تو وہ وارث نہیں ہوگا۔
حواشی
(١) في [م]: (أنكره).