حدیث نمبر: 33500
٣٣٥٠٠ - حدثنا ابن عبادة عن محمد بن عبد الرحمن (العدني) (١) عن أبي جعفر في الخنثى: يورث من مباله، (و) (٢) إن بال منهما جميعا فمن أيهما سبق.
مولانا محمد اویس سرور

محمد بن عبد الرحمن عدَنی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے خنثٰی کے بارے میں فرمایا کہ اس کو اس کے پیشاب کے مقام کے اعتبار سے وارث بنایا جائے گا اور اگر دونوں راستوں سے پیشاب کرے تو جس مقام سے پہلے کرتا ہے اس کا اعتبار کیا جائے گا۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (العربي)، وفي [هـ]: (الغربي).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (فـ).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33500
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33500، ترقيم محمد عوامة 32018)