مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الخنثى (يموت) كيف يورث باب: اس بات کا بیان کہ خنثٰی کس طرح وارث بنایا جائے گا؟
حدیث نمبر: 33499
٣٣٤٩٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا عمر بن بشير الهمداني عن الشعبي في مولود ولد ليس له ما للذكر ولا ما للأنثى، يبول من (سرته) (١) قال: له نصف حظ الأنثى ونصف حظ الذكر.مولانا محمد اویس سرور
عمر بن بشیر ہمدانی روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے اس بچے کے بارے میں فرمایا جس کا پیشاب کا مقام ہی نہ تھا، مردوں جیسا نہ عورتوں جیسا، اور وہ اپنی ناف کے راستے پیشاب کرتا تھا، کہ اس کو عورت کی میراث کا آدھا مال اور مرد کی میراث کا آدھامال دلایا جائے گا۔
حواشی
(١) بياض في: [أ، ب، م، هـ]، وانظر: سنن الدارقطني ٤/ ٨١، وتاريخ أصبهان ١/ ٤٥٣.