حدیث نمبر: 33497
٣٣٤٩٧ - حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد والحسن في الخنثى قالا: يورث من مباله.
مولانا محمد اویس سرور

قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید اور حسن نے خنثٰی کے بارے میں فرمایا کہ اس کو اس کے پیشاب کی جگہ کے اعتبار سے وارث بنایا جائے گا، قتادہ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے یہ بات سعید بن مسیب سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا : جی ہاں ! اور اگر وہ دونوں راستوں سے پیشاب کرے تو جس راستے سے پہلے پیشاب آئے اس کا اعتبار کیا جائے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33497
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33497، ترقيم محمد عوامة 32016)