مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الخنثى (يموت) كيف يورث باب: اس بات کا بیان کہ خنثٰی کس طرح وارث بنایا جائے گا؟
حدیث نمبر: 33495
٣٣٤٩٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن (شباك) (١) عن الشعبي عن علي في الخنثى قال: يورث من قبل مباله (٢).مولانا محمد اویس سرور
شعبی خنثٰی کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ اس کے وارث ہونے میں اس کے پیشاب کے راستے کا اعتبار ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (سماك).
(٢) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس