مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33447
باب: لعان کرنے والی عورت کا بیٹا فوت ہو جائے اور اپنی ماں کو چھوڑ جائے تو اس کو اپنے بیٹے کی وراثت میں سے کیا حصّہ ملے گا؟
في ابن (ملاعنة) مات وترك أمه، ما لها من (ميراثه)
حدیث نمبر: 33447
٣٣٤٤٧ - وقال إبراهيم: ميراثه كله لأمه، ويعقل عنه عصبتها، وكذلك ولد الزنا وولد النصراني وأمه مسلمة.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے فرمایا کہ اس کی تمام میراث اس کی ماں کے لئے ہے اور اس کی طرف سے دیت اس کی ماں کے عصبہ ادا کریں گے، اور ولد الزنا کا اور اس نصرانی کے بچے کا جس کی ماں مسلمان ہو یہی حکم ہے۔