مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في ابن (ملاعنة) مات وترك أمه، ما لها من (ميراثه) باب: لعان کرنے والی عورت کا بیٹا فوت ہو جائے اور اپنی ماں کو چھوڑ جائے تو اس کو اپنے بیٹے کی وراثت میں سے کیا حصّہ ملے گا؟
حدیث نمبر: 33444
٣٣٤٤٤ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن مكحول قال: ابن الملاعنة ترث (أمه) (١) ميراثه كله.مولانا محمد اویس سرور
اوزاعی روایت کرتے ہیں کہ حضرت مکحول نے فرمایا کہ لعان کرنے والی اپنے بیٹے کے تمام مال کی وارث ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (ابنه).