مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من كان يقول: إذا اجتمع الجدات فهو للقربى منهن باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ جب مختلف دادیاں جمع ہو جائیں تو مال ان میں سے سب سے قریب کی دادی کو ملے گا
حدیث نمبر: 33418
٣٣٤١٨ - حدثنا ابن عيينة عن أبي الزناد سمعت خارجة بن زيد وسليمان بن يسار وطلحة بن عبد اللَّه بن (عوف) (١) يقولون: إذا كانت الجدة التي من قبل الأم أقرب فهي أحق به.مولانا محمد اویس سرور
ابو الزناد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت خارجہ بن زید، سلیمان بن یسار اور طلحہ بن عبد اللہ بن عوف s کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب ماں کی جانب کی دادی زیادہ قریب ہو تو وہی میراث کی زیادہ حق دار ہے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، س، ط، م]: (عون).