مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33417
باب: اس بات کا بیان کہ کتنی دادیاں وارث ہوں گی؟
في الجدات كم (ترث) منهن؟
٣٣٤١٧ - حدثنا يعلى عن يحيى عن القاسم قال: توفي رجل وترك (جدتيه أم أمه وأم أبيه) (١) فورث أبو بكر (أم أمه) (٢) وترك الأخرى، فقال (٣) رجل من الأنصار: لقد تركت امرأة لو أن الجدتين ماتتا (وابنهما) (٤) حي ما ورث من التي ⦗٣٢٦⦘ ورثتها منه شيئًا، وورث التي تركت ابن (ابنه) (٥) فورثها أبو بكر فشرك بينهما في السدس (٦).حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی فوت ہوا اور اس نے اپنی دو دادیاں یعنی نانی اور دادی چھوڑیں، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نانی کو وارث بنایا اور دوسری کو محروم فرما دیا، تو ایک انصاری نے کہا کہ آپ نے ایک ایسی عورت کو چھوڑ دیا ہے کہ اگر یہ دو دادیاں فوت ہوچکی ہوتیں اور ان کا پوتا زندہ ہوتا تو جس دادی کو آپ نے اس کا وارث بنایا ہے اس سے وہ کچھ بھی وارث نہ بنتا، اور جس کو آپ نے چھوڑ دیا ہے اس سے وہ بیٹے کا بیٹا ہونے کی وجہ سے وارث بنتا ، چناچہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کو بھی وارث بنادیا اور ان کو مال کے چھٹے حصّے میں شریک فرمایا۔