مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33412
باب: اس بات کا بیان کہ کتنی دادیاں وارث ہوں گی؟
في الجدات كم (ترث) منهن؟
٣٣٤١٢ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم: (يرث) (١) الجدات السدس، فإن كانت واحدة أو اثنتين أو ثلاثًا فبينهن سهم، في قول علي وزيد إذا اجتمعن ثلاث جدات هن إلى الميت (شرع) (٢) سواء قال: بينهن (سهم) (٣) (سوا) (٤) (تكون) (٥) جدة (من) (٦) الأم وجدة من الأب، أم أبيه وأم أمه، وفي قول عبد اللَّه إذا اجتمعن ثلاث جدات كان بينهن السدس، وإن كان بعضهن أقرب نسبًا، (إن) (٧) لم يكن بعضهن أمهات بعض (٨).فضیل فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ دادیاں مال کے چھٹے حصّے کی وارث ہوں گی، پس اگر ایک یا دو یا تین ہوں تو ان کے درمیان حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق ایک ہی حصّہ تقسیم ہوگا، اور جب تین دادیاں جمع ہوجائیں جن میں سے ہر ایک میت کے ساتھ رشتے میں برابر ہو تو ایک ہی حصّہ ان کے درمیان تقسیم کیا جائے گا، یعنی ایک دادی ماں کی طرف سے اور ایک دادی باپ کی طرف سے، اس کے باپ کی ماں اور اس کی ماں کی ماں، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب تین دادیاں جمع ہوجائیں تو ان کے درمیان مال کا چھٹا حصّہ تقسیم ہوگا اگرچہ ان میں سے بعض دادیاں نسب میں میت کے زیادہ قریب ہوں اس طرح کہ ان میں سے کوئی دوسرے کی ماں نہ ہو۔