مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الجدات كم (ترث) منهن؟ باب: اس بات کا بیان کہ کتنی دادیاں وارث ہوں گی؟
حدیث نمبر: 33409
٣٣٤٠٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور قال: قال إبراهيم: جعل النبي ﷺ بين جدة من قبل أمه وجدتين من قبل أبيه السدس (١).مولانا محمد اویس سرور
منصور ابراہیم کا فرمان نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نانی اور دو دادیوں کے درمیان مال کا چھٹا حصّہ تقسیم فرمایا، حضرت زائدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت منصور سے عرض کیا کہ باپ کی طرف سے دادیوں کا مطلب باپ کی ماں اور باپ کی نانی ہے ؟ فرمایا ! جی ہاں !