مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33367

باب: بیٹی، بہن اور دادا کے مسئلے اور متعدّد بہنوں، بیٹے اور دادا اور بیٹی کے مسئلے کے بیان میں

في ابنة وأخت وجد، (أو) أخوات عدة وجد وابنة

حدیث نمبر: 33367
٣٣٣٦٧ - قال أبو بكر: فهذه في قول علي من ستة أسهم، وفي قول عبد اللَّه وزيد من عشرة أسهم: خمسة للبنت، وسهمان للجد وللأخوات سهم سهم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق چھ حصّوں سے، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق دس حصّوں سے نکلے گا، پانچ حصّے بیٹی کے لئے، دو حصّے دادا کے لئے اور بہنوں کے لئے ایک ایک حصّہ ہوگا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33367
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33367، ترقيم محمد عوامة ---)