مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33342
باب: اس آدمی کا بیان جو اپنے دادا اور اپنے ایک حقیقی اور ایک باپ شریک بھائی کو چھوڑ کر مرے
في رجل ترك جده وأخاه لأمه
حدیث نمبر: 33342
٣٣٣٤٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان علي وعبد اللَّه لا يورثان الإخوة من الأم مع الجد شيئًا (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بھی دادا کے ہوتے ہوئے ماں شریک بھائیوں اور بہنوں کو کسی چیز کا وارث نہیں بناتے تھے۔
حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهما.