مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في رجل ترك جده وأخاه لأمه باب: اس آدمی کا بیان جو اپنے دادا اور اپنے ایک حقیقی اور ایک باپ شریک بھائی کو چھوڑ کر مرے
حدیث نمبر: 33342
٣٣٣٤٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان علي وعبد اللَّه لا يورثان الإخوة من الأم مع الجد شيئًا (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بھی دادا کے ہوتے ہوئے ماں شریک بھائیوں اور بہنوں کو کسی چیز کا وارث نہیں بناتے تھے۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ ایک ہی حصّے سے نکلے گا، کیونکہ تمام مال دادا کے لئے ہوگا۔
حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهما.