مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33337

باب: جب مرنے والا اپنا بھتیجا اور دادا چھوڑے

في رجل ترك جده وأخاه لأبيه وأمه وأخاه لأبيه

حدیث نمبر: 33337
٣٣٣٣٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه يقاسم بالجد الإخوةَ إلى الثلث، ويعطي كل صاحب فرض فريضته، ولا يورث الإخوة من الأم مع الجد، (ولا يقاسم) (١) (بالإخوة) (٢) للأب الإخوة للأب والأم (مع الجد) (٣)، وإذا كانت أخت لأبٍ وأم (وأخت) (٤) لأب وجد أعطى الأخت من الأب والأم النصف والجد النصف، وكان علي يقاسم بالجد الإخوة إلى السدس، ويعطي كل صاحب فريضة فريضته، ولا يورث الإخوة من الأم مع الجد، ⦗٣٠١⦘ (ولا يقاسم بالإخوة للأب الإخوة للأب والأم) (٥)، ولا يزيد الجد مع الولد (على) (٦) السدس إلا أن لا يكون غيره، فإذا كانت أخت لأب وأم وأخ لأب وجد أعطى الأخت النصف، وجعل النصف بين الجد والأخ، وكان زيد يقاسم بالجد الإخوة والأخوات إلى الثلث، فإذا بلغ الثلث أعطاه الثلث، وكان للإخوة والأخوات ما بقي، ولا يورث الإخوة من الأم مع الجد ولا يقاسم بهم، وكان يقاسم الإخوة للأب الإخوة للأب والأم ولا يورثهم شيئًا، وإذا كانت أخت لأب وأم وأخ وأخت لأبٍ، وجدٌ أعطى الأخت من الأب والأم النصف، وقاسم الأخ والأخت الجد (٧).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ مال کی تقسیم میں ایک تہائی تک شریک کیا کرتے تھے ، اور ہر حق دار کو اس کا حق دیا کرتے تھے ، اور دادا کی موجودگی میں ماں شریک بھائی کو وارث نہیں بناتے تھے، اور دادا کے ساتھ حقیقی بھائیوں کی تقسیم میں شرکت کی صورت میں باپ شریک بھائی کو تقسیم کا حصّہ نہیں بناتے تھے ، اور جب حقیقی بہن اور باپ شریک بہن اور دادا جمع ہوجاتے تو حقیقی بہن کو آدھا مال اور دادا کو بھی آدھا مال دلاتے تھے۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ مال کی تقسیم میں چھٹے حصّے تک شریک بناتے تھے ، اور ہر حق دار کو اس کا حق دلاتے، اور دادا کے ہوتے ہوئے ماں شریک بھائی کو وارث نہیں بناتے تھے ، اور حقیقی بھائیوں کے ساتھ باپ شریک بھائیوں کو تقسیم میں شمار نہیں کرتے تھے، اور اولاد کے ہوتے ہوئے دادا کو مال کے چھٹے حصّے سے زیادہ نہیں دیتے تھے، الّا یہ کہ دادا کے علاوہ کوئی اور وارث موجود نہ ہو، پس جب حقیقی بہن اور باپ شریک بھائی اور دادا جمع ہوجائیں تو حقیقی بہن کو آدھا مال دیتے اور باقی آدھا مال دادا اور بھائی کے درمیان تقسیم کرتے۔ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ تقسیم میں ایک تہائی تک شریک کرتے تھے، جب اس کا حصّہ ایک تہائی تک پہنچ جاتا تو اس کو ایک تہائی مال دیتے اور باقی مال بھائیوں اور بہنوں کے لئے ہوتا، اور دادا کے ہوتے ہوئے ماں شریک بھائیوں کو وارث نہیں بناتے تھے اور نہ انہیں تقسیم میں شمار کرتے تھے، اور باپ شریک بھائیوں کو حقیقی بھائیوں کے ساتھ تقسیم میں شمار کرتے تھے لیکن انہیں کسی چیز کا وارث نہیں بناتے تھے، اور جب حقیقی بہن اور باپ شریک بھائی اور باپ شریک بہن اور دادا جمع ہوجاتے تو حقیقی بہن کو آدھا مال دیتے اور بھائی اور بہن کو دادا کے ساتھ تقسیم میں شریک بناتے تھے۔

حواشی
(١) في [م]: (ولا يقام).
(٢) في [أ، ب]: (الإخوة).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [ط، هـ]: (أخ).
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) منقطع؛ إبرهيم لم يدركهم.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33337
تخریج حدیث «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2964، 2962، 2963، 2965، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 76، 59، 61، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12563، 12568، 12569، 12565، 12570، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19064، 19065، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33315، 33318، 33323، 33316، 33317، 33322، 33327، 33326، 33331، ترقيم محمد عوامة: 31885»