مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33333
باب: اس آدمی کا بیان جو حقیقی بھائی یا بہن اور دادا کو چھوڑ کر مرے
في رجل ترك أخاه لأبيه وأمه (أو) أخته وجده
حدیث نمبر: 33333
٣٣٣٣٣ - قال أبو بكر: فهذه من (سهمين) (١) إذا كانت أخت أو أخ وجد، فللجد النصف وللأخت أو الأخ النصف، وإن كانا أخوين فللجد الثلث وللأخوين الثلثان.مولانا محمد اویس سرور
ابوبکر (ابن ابی شیبہ) فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دو حصّوں سے نکلے گا اس صورت میں جبکہ ورثاء میں بہن یا بھائی اور دادا ہوں، تو دادا کے لئے آدھا مال ہے، اور بہن یا بھائی کے لئے بھی آدھا مال ہے، اور اگر وارث ( ایک کی بجائے) دو بھائی ہوں تو دادا کے لئے ایک تہائی مال اور دونوں بھائیوں کے لئے دو تہائی مال ہے۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (سهمان).