مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33330

باب: جب کوئی آدمی بھائیوں اور دادا کو چھوڑ جائے تو کیاحکم ہے؟ اس بارے میں علماء کے اختلاف کا بیان

إذا ترك إخوة وجدا واختلافهم فيه

حدیث نمبر: 33330
٣٣٣٣٠ - قال أبو بكر: فهذه في قول عمر وعبد اللَّه وزيد من ثلاثة أسهم: فللجد الثلث وما بقي فللإخوة، وفي قول علي من ستة أسهم: للجد السدس سهم، وللإخوة خمسة أسهم.
مولانا محمد اویس سرور

ابوبکر (ابن ابی شیبہ) فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے قول میں تین حصّوں سے نکلے گا، ایک تہائی مال دادا کے لئے ہوگا اور باقی مال بھائیوں کے لئے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول میں چھ حصّوں سے نکلے گا ، دادا کے لئے چھٹا حصّہ اور بھائیوں کے لئے بقیہ پانچ حصّے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33330
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33330، ترقيم محمد عوامة ---)